Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ : اسلاموفوبیا میں اضافہ،باحجاب طالبہ پر تشدد، پولیس نے برطانوی خاتون کو ریلیز کردیا

شائع 10 دسمبر 2019 05:54pm

برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور اب باحجاب مسلمان لڑکی کو اسلامو فوبیا میں مبتلا جوڑے نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اور سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ،  حالیہ واقعہ یارکشائر میں شیفلڈ میں پیش آیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ و ہ  برطانوی جوڑا بس میں سوار ہونے والی طالبہ کو مغلظات بک رہے ہیں جس کے بعد لڑکی کی جانب سے اعتراض کیا جاتا ہے تو یہ وہ خاتون اسکو گھسیٹنا شروع کردیتی ہے، اور اسکا شوہر بھی اسلام سے متعلق مغلظات بکتا رہتا ہے ۔ اس دوران دیگر طالبات کی جانب سے بھی اعتراض کیا جاتا ہے۔

 

حتی کہ وہ خاتون بس سے اتر کر اس  طالبہ کو نیچے گراکر تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔اور کافی دیر تک اسکو زمین پر گراکر رکھتی ہے۔ تاہم اس دوران لڑکی کے ساتھ موجود یگر طالبات آخر اسکو بمشکل بچا تی ہیں اور اس باحجاب لڑکی کو برطانوی خاتون کے چنگل سے نجات دلاتی ہیں ۔

ابتداء میں کہا جارہا تھا کہ پولیس نے خاتون کو واقعے پر گرفتار کرلیا ہے تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس برطانوی خاتون کو خبردار کرکے ریلیز کردیا ہے۔