Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کے حق میں کام کرتے ہیں ، بلاول

شائع 10 دسمبر 2019 03:31pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ‏صرف اور صرف عوام کے خلاف اور سلیکڑز کے حق میں کام ‏کرتے ہیں اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے پھر سے جدوجہد ‏کرنی پڑے گی۔

 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھٹو فائونڈیشن کے ‏زیراہتمام زیبسٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‏‏ جب عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ‏ہیں۔پارلیمان میں سوائے گالی کے کسی کی کوئی بات سننے کے ‏لیے تیار نہیں ہے۔‎ ‎۔ہر الیکشن میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا ‏جاتا ہے اس کو روکنا ہو گا۔اپنے حقوق کے تحفظ کے پھر سے ‏جدوجہد کرنی پڑے گی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مشکل سے حکومت ‏کر رہی ہے وسائل مہیا نہیں کیے جارہے۔ کٹھ پتلی اپنے ‏سلیکٹرز کیلئے قانون سازی کرتے ہیں۔ سلیکٹڈ صرف اور ‏صرف عوام کے خلاف اور سلیکڑز کے حق میں کام کرتے ہیں۔‎ ‎

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک انسانی حقوق کے حوالے ‏سے پیچھے جا رہا ہے۔ہم انسانی حقوق کے حوالے سے ہر ‏میدان پر لڑیں گے۔کشمیر کے لیے ہمیشہ اواز اٹھاتے ہیں ‏مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے، تقریب  سے فرحت اللہ بابر, اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔