Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریہ چیک:اسپتال میں فائرنگ، 6 ہلاک،3 زخمی، حملہ آور نے خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 03:18pm

جمہوریہ چیک میں حملہ آور نے  ایک اسپتال میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل  اور تین کو زخمی کردیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اوسٹراوا میں واقع ایک اسپتال میں پیش آیا ہے، جس میں حملہ آور نے اسپتال کے ایک ویٹنگ روم میں  داخل ہوکر بیٹھے ہوئے افراد پر قریب سے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

بعدازاں حملہ آور نے پولیس کے پہنچنے پر خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ حملہ آور نے نائن ایم ایم کا  غیر قانونی پستول فائرنگ کیلئے استعمال کیا تھا۔

اسپتال کے حکام نے بھی واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے ویٹنگ روم میں داخل ہوکر قریب سے افراد پر فائرنگ کی اور ابھی بھی حملے میں زخمی ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔