Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلی : فوجی طیارہ سی 130 لاپتہ، 38 افراد سوا ر تھے

شائع 10 دسمبر 2019 02:08pm

چلی کا فوجی طیارہ سی 130 انٹارٹیکا میں لاپتہ ہوگیا، طیارے میں اڑتیس افراد سوار تھے جس میں تین سویلین بھی شامل ہیں ۔ چلی کی فضائیہ نے بیان میں جہاز کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے  اور کہا ہے کہ   طیارے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سی 130 طیارہ چلی کے مقامی وقت کے مطابق چار بجے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے  ایک گھنٹے بعد اسکا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔  اور ایف 16 طیارے بھی طیارے کی تلاش کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں ۔