Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی معیشت میں اب واضح استحکام ہے، عمران خان

شائع 09 دسمبر 2019 03:08pm

وزیرِ اعظم  عمران خان نے کہاکہ اقتصادی اعشاریوں کے اعتبار سے سنگین مشکلات میں گھری معیشت  میں آج واضح استحکام نظرآرہا ہے۔ استحکام سے آگے کا سفر معیشت کی بہتری اور ترقی ہے۔ معیشت کے حوالے سے حل طلب معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔  جس میں ملکی معاشی صورتحال اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات سمیت اہم معاملات زیرغور آئے۔

اجلاس سے خطاب  میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام  کیلئے حکومتی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اقتصادی اعشاریوں کے اعتبار سے سنگین مشکلات میں گھری معیشت  میں آج واضح استحکام نظرآرہا ہے۔ استحکام سے آگے کا سفر معیشت کی بہتری اور ترقی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ بعض مخصوص عناصرکی جانب سے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی معیشت جیسے اہم  قومی معاملے پرغلط بیانی پرمبنی اورگمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جانا افسوس ناک ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حقائق پرمبنی معلومات کی عوام تک رسائی کویقینی بنایا جائے ۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔