Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سے زیادتی، ملزم سہیل کا انکار

شائع 09 دسمبر 2019 02:57pm

انسداد دہشتگردی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی،مجرم سہیل شہزادہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت کوٹ لکھپت جیل کی۔

عدالت نے ملزم سہیل شہزادہ پر فرد جرم عائد کی تو ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا،اس پر لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں۔

عدالت نے اس موقع پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والے آٹھ سالہ بچے فیضان کے والد محمد رمضان سمیت بارہ افراد نے اپنی شہادتیں ریکارڈ کروائیں،عدالت نے مقدمہ کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی۔