Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنج لائن ٹرین منصوبہ ، کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پر

شائع 09 دسمبر 2019 02:53pm

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں مبینہ کرپشن کا ایک اور سکینڈل منظر عام پرآیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی 2016 اور 17  آڈٹ رپورٹ میں سرکاری افسران کی جانب سے نجی ٹھیکیدار کو 3 ارب 94کروڑ روپے نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

   اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں پنجاب حکومت نے نجی ٹھیکیدار کو ٹرین کے تعمیراتی کام کا ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک ٹھیکہ 10 ماہ میں مکمل کرنا تھا تاہم ٹھیکیدار مقررہ میعاد میں کام مکمل کرنے میں ناکام رہا۔

 ایل ڈی اے کے افسران  ٹھیکیدار سے 3 ارب 94کروڑ وصول  نہ کرسکے، وصولی نہ کرنے پر قومی خزانے کو نقصان اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔