Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازالدین صدیقی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2019 05:49am

ممبئی: بولی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ صائمہ تمشی صدیقی طویل عرصے کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صائمہ تمشی صدیقی 18 سال کی عمر سے ہی بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے پونے کے ایک ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری دن گزارے۔ اپنی ہمشیرہ صائمہ کے انتقال کے وقت نواز الدین صدیقی امریکا میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نواز الدین صدیقی نے اپنی بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری بہن 18 سال کی عمر سے بریسٹ کینسر جیسے مرض کا شکار ہے لیکن بہادری سے ان مشکلات سے آج بھی لڑ رہی ہے۔