Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

شائع 08 دسمبر 2019 10:25am

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہوگئے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے مطابق کرکٹ کمیٹی کا چییئرمین سابق کرکٹر ہوگا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے چئیرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔