Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا منگی اغوا کیس میں نئے سنسنی خیز انکشافات

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2019 10:40am
فائل فوٹو

کراچی: دعا منگی اغوا کیس میں نئے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، جن کے مطابق ملزمان کی تاوان وصولی کی پہلی کوشش ناکام رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اور پولیس کے درمیان گلشن اقبال میں مقابلہ بھی ہوا جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی ہوا۔

ملزمان دوسری بار تاوان کی رقم بیس لاکھ روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان نے جمعہ کودعاکے اہلخانہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں بلایا، جہاں طوبیٰ مسجد کے قریب  تاوان کی رقم ادا کی گئی۔

ملزمان نے اہل خانہ سے انٹرنیٹ ایپلی کیشن پررابطہ کیا۔