Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی نژاد ڈیموکریٹک رکن کا بھارت کے خلاف امریکی کانگریس میں بل پیش

شائع 08 دسمبر 2019 07:30am

نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف امریکی کانگریس میں نیا بل پیش کردیا گیا، اس بار یہ بل پہلی بار منتخب ہونے والی بھارتی نژاد ڈیموکریٹک رکن پرمیلا جے پال نے پیش کیا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں گرفتاری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کشمیری عوام کو مذہبی آزادی فراہم کرے، ذرائع مواصلات اور انٹرنیٹ پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف بل امریکی کانگریس میں پاس ہوجائے گا، پرمیلا جے پال کے بل کی ری پبلیکن رکن اسٹیو وٹکنز نے بھی حمایت کردی، کانگریس میں دونوں پارٹیوں کے حمایت نے بل کی اہمیت کو بہت بڑھا دیا ہے، اس سے پہلے بھی ایک بل کشمیریوں کے حق میں پیش کیا جاچکا ہے۔