Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی دہلی: اناج منڈی میں بھیانک آتشزدگی، 43 افراد ہلاک

شائع 08 دسمبر 2019 05:47am

 نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق اس بھیانک واقعہ میں 43 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔  فائر بریگیڈ کی ٹیم نے 50 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فائربریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق فائربریگیڈ کی 30 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد لوگوں کو بچانے کا کام جاری ہے۔

ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ آگ کی زد میں آئے 50 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 19 نومبر کو بھی دہلی کے علی پور میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ اطلاع دینے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے تھے اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔