Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میانوالی: تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

شائع 08 دسمبر 2019 05:04am

میانوالی: پپلاں کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو عملہ آپریشن میں مصروف ہے۔

میانوالی کے قریب المناک حادثہ، تیز رفتاری نے پورا خاندان نگل لیا۔ کیری ڈبے میں سوار مرد و خواتین اور 2 بچوں پر مشتمل خاندان منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ پپلاں کے قریب کنٹرول کھونے کے سبب گاڑی نہر میں جا گری۔

گاڑی میں سوار تمام افراد پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے، ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی جن کی انتھک کوششوں کے بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔