Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک ایک فرار

شائع 08 دسمبر 2019 03:29am

شیخوپورہ: مریدکے روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سیکھیم کے قریب راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع  ملنے پرایلیٹ فورس اور دیہاتیوں نے گھیراؤ کرلیا، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ڈاکو ڈولفن پولیس اہلکارکےقتل میں بھی ملوث تھے۔