Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کی مخالفین پر یلغار کے دوران اسٹیج پر پہنچا ایک بےروزگار

شائع 08 دسمبر 2019 03:24am

کراچی: میگا پروجیکٹس کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کے دوران ایک نوجوان دوڑتا ہوا ڈائس پر آگیا۔

نوجوان نے شکوہ کیا کہ پانچ سال سے روزگار کی تلاش میں ہوں، آپ سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔

گھوٹکی سے آئے نوجوان نے ضد کی تو وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا کرنے سے منع کیا۔

نوجوان نے وزیراعلیٰ سندھ سے  نوکری کی درخواست کی۔

بعد ازاں مراد علی شاہ نے بےروزگار نوجوان سے ملاقات کی اور روزگار دینے کا یقین بھی دلایا۔