Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اسلام آباد تو اس وقت جادو ٹونے کی گرفت میں ہے'

شائع 08 دسمبر 2019 03:11am
فائل فوٹو

لندن: ن لیگ اہم بیٹھک لندن میں لگی، جس میں لیگی رہنما ظہرانے کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں شریف برادران کے ساتھ مل بیٹھے اور توسیع کے معاملے سے لیکر پارلیمانی تبدیلی اور شریف برادران کی غیر موجودگی میں پارٹی کی رہنما قیادت تک پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فی الحال شریف برادران کا وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، شہبازشریف کہتے ہیں اس وقت اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت توسیع کے معاملے میں قانون سازی کرنا ہی نہیں چاہتی۔

لندن میں ایک صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی الیکشن کی بازگشت ہے اور وزیراعظم کیلئے آپ کا نام لیا جارہا ہے۔

جس پر شہبازشریف نے کہا کہ آپ کو کس نے خبر دی کہ میرا نام لیا جارہا ہے، اسلام آباد تو اس وقت جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔