Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت پانچ سال پورے کریگی، شیخ رشید

شائع 07 دسمبر 2019 02:07pm

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج دس روپے کم ہوچکی ہے، ڈالر آج 154 کا ہوچکا ہے۔ کہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ حل ہو جائے ہوگا۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا انجمن تاجران پرنٹنگ پریس کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج دس روپے کم ہوچکی ہے، ڈالر آج 154 کا ہوچکا ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت پانچ سال پورے کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ حل ہو جائےہوگا۔ ان کا کہنا تھا آرمی چیف کی تین سال تک توسیع ہوجائےہوگی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کہ رہے تھے استعفی لینے آیا ہوں، مولانا بتائیں استعفی کہاں ہے؟