Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی بینک اکاونٹس کیس، قائم علی شاہ سے جواب طلب

شائع 07 دسمبر 2019 02:03pm

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو10 دسمبرکو طلب کرلیا۔ قائم علی شاہ کو سوالنامہ بھی بھجوایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے قائم علی شاہ کی ضمانت 9 دسمبر تک منظور کررکھی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو بھجوایا گیا سوالنامہ 20 سوالوں پرمشتمل ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ کو دوسری بارطلب کیا گیا ہے۔قائم علی شاہ روشن سندھ کیس میں نامزد ملزم ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ میں مختلف اضلاع میں سولر کے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔دوسری جانب قائم  علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز کےہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اور 5 لاکھ روپے نقد ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائے۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب سےگرفتاری کاخدشہ ہے۔گرفتاری سےبچنےکیلئےضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔