Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کاشانہ اسکینڈل، سابق سپرٹینڈنٹ افشاں کی مدد کی اپیل

شائع 06 دسمبر 2019 04:14pm

کاشانہ کی سابق سپریٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اقوام متحدہ ، قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے کاشانہ ہوم کے لیے مدد کی اپیل کردی،انہوں نے اپیل کی کہ عالمی ادارے  معاملے کا نوٹس لیں اور حکومت پاکستان پر معاملے کا حل کا دباو ڈالیں،چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی سیکورٹی کا مطالبہ کردیا۔

 کاشانہ کی سابق سپریٹنڈنٹ افشان لطیف نےایک اور ویڈیو بیان جاری کردیا، اس ویڈیو میں بیان میں اب کی بار اقوام متحدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے کاشانہ ہوم کے لیے مدد مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ کاشانہ سکینڈل میں رہائش پذیر بچیاں عینی شاہد ہیں انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے اور حکومت پر بھی معاملہ حل کرنے کے لیے دباو ڈالا جائے۔

 افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہا کہ کاشانہ میں رہائش پذیر بچیاں کو ابھی بھی سیاسی مداخلت اور دباو کا سامنا ہے کوئی بھی حکومتی ادارہ معاملے کا نوٹس نہیں لے رہا،

  کاشانہ اسکینڈل میں اعلیٰ عہدیداروں پر الزامات کی ویڈیوز جاری کرنے کے بعد سابق سپرنٹنڈنٹ افشان لطیف نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط بھی لکھ دیا۔

وہ کہتی ہیں بیان واپس لینے کیلئے دھمکایا جارہا ہے، انہیں اور انکے خاندان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔