Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کو ایف آئی آر کا چیلنج

شائع 06 دسمبر 2019 04:11pm

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے شہباز شریف کو شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا چیلنج دے دیا۔وہ بولے کہ نون لیگ میں کرپشن کی ٹیکنالوجی شہباز شریف کے پاس ہے، ان کی سیاست ختم ہو چکی اب وہ لندن مین کرپشن کی یونیورسٹی کھولیں گے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے شہباز شریف اور ان کے خاندان پر ایک بار پھر کرپشن کے الزامات لگائے۔ وہ بولے کہ 32 کمپنیوں کے ذریعے شہباز شریف خاندان نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ لندن میں بیٹھ کر اب کو کرپشن کی یونیورسٹی کھولیں۔

 میاں اسلم اقبال بولے کہ ن لیگ کرپشن کی دولت اور سیاست بچانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہے۔ کرپشن کے مرکزی کردار شہباز شریف ان کی فیملی اور فرنٹ مین ہیں۔ جن کی جائیدادوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا۔

 برطانیہ سے رقم کی پاکستان منتقلی پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ باتیں کانفیڈینشل ہیں، اتنا کہوں گا کہ مزید 200 ملین ڈالر پاکستان آنے والے ہیں۔