Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں گیارہ پیسے فی یونٹ اضافہ

شائع 06 دسمبر 2019 04:02pm

بجلی کی قیمت میں گیارہ پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ عوام پربارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا ۔

 آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد بجلی مزید مہنگی کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے ۔ اضافہ جولائی تا ستمبر 2019 کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا ۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے عوام پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے ہوگا ۔ عوام سے وصولی ایک سال کے دوران کی جائے گی ۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پراضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں دائرکی تھی ۔

نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا ۔ حکام کے مطابق موجودہ حکومت بجلی صارفین پر پہلے ہی 450 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی ۔ موجودہ حکومت بجلی 3 روپے 59 پیسے فی یونٹ پہلے ہی مہنگی کرچکی ہے۔