Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان: افغان جنرل ظاہر گل ہلاک، طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

شائع 06 دسمبر 2019 03:18pm

افغانستان میں طالبان کے حملے میں افغان فورس کے جنرل ظاہر گل مقبل کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بھی حملے میں سینئر فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

صوبائی پولیس سربراہ کے مطابق جنرل ظاہر گل بارڈر یونٹ کے سربراہی کے فرائض سرانجام دیتے تھے اور وہ ہیلمند میں ضلع مرجاح کچھ صحافیوں کے ساتھ ایک آپریشن کا جائزہ لینے جارہے تھے کہ راستے میں ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے ہلاک ہوگئے ۔

طالبان کارروائی کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار اور ایک صحافی بھی زخمی ہوا۔

طالبان نے اپنے بیان میں حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے .

دوسری جانب امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوہا میں شروع ہورہے ہیں ، امریکی وزارت خارجہ نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے ۔ پہلے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی طالبان سے جلد مذاکرات شروع ہونیکی کی امید ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ تین ماہ قبل امن معاہدے کے قریب پہنچنے پر اچانک امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔