وزیراعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کی ملاقات
وزیراعظم سے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے سندھ کے مشترکہ اپوزیشن گروپ کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں گورنرسندھ بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں تحریک انصاف انصاف، ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے 25 سے زیادہ ارکان شریک ہوئے ۔ ارکان نے سندھ حکومت کی زیادتی، بدسلوکی اورکرپشن کے خلاف شکایات کے انبارلگادئیے۔
ارکان نے سندھ حکومت کی جانب سے گورنر، چیف سیکریٹری اورآئی جی کے اختیارات محدود کرنے کی بھی شکایات کی،ذرائع کے مطابق ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو شکایت کی کہ مراد علی شاہ کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں۔
ارکان کو وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کسی سے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔
ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد کیلئے ترقیاتی فنڈزگرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ ملاقات کرنیوالے ارکان میں فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، خواجہ اظہارالحسن، پیرصدرالدین شامل تھے۔
Comments are closed on this story.