آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
لاہور: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نزیر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چیف سلیکٹر سلیم جعفر کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جونیئر چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے پریس کانفرنس کی، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا، روحیل نزیر کپتان ہونگے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد، حیدر علی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد ہریرا، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم انور، عامر علی، آرش علی، عامر خان، نسیم شاہ اور طاہر خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر جونئیر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر نے اس ٹیم سے ورلڈ کپ جیتنے کی امیدیں لگالیں۔
انڈر 19 عالمی کپ کا میلہ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں سجے گا۔
Comments are closed on this story.