Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلاح و بہبود کے منصوبے اجاگر کرنیکی ہدایت

شائع 06 دسمبر 2019 01:28pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ، معاشی و اقتصادی ترقی ، سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا کا معاشرے اور حکومتی اقدامات پر رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے ۔

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ ملکی معاشی ترقی ، فلاح و بہبود کے منصوبوں  اور پاکستان کی دنیا میں ابھرتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کرنے میں اقدامات کرے۔