فلاح و بہبود کے منصوبے اجاگر کرنیکی ہدایت
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ، معاشی و اقتصادی ترقی ، سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے میڈیا کا معاشرے اور حکومتی اقدامات پر رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے ۔
وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ ملکی معاشی ترقی ، فلاح و بہبود کے منصوبوں اور پاکستان کی دنیا میں ابھرتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کرنے میں اقدامات کرے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات،حکومت کےجانب سے شروع کیے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ،معاشی و اقتصادی ترقی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ضمن میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار اورمستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ۔@ImranKhanPTI pic.twitter.com/nzk4hu7xEG
— PTI (@PTIofficial) December 6, 2019
Comments are closed on this story.