روٹی ٹھیک نہ بنانے پر قتل: مقدمے میں ملوث سزائے موت کا ملزم باپ بری
لاہور ہائیکورٹ نے روٹی ٹھیک نہ بنانے پر قتل کے مقدمہ میں ملوث سزائے موت کے ملزم باپ کو بری کردیا۔
جسٹس شہرام سرور اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سزائے موت کے ملزم خالد محمود کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم خالد محمود کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا مگر کوئی ٹھوس شواہد بھی پیش نہیں کر سکی ہے۔
وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف کوئی شہادت بھی موجود نہیں ہے۔ عدالت ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے۔
ملزم خالد محمود پر دو ہزار پندرہ میں شادباغ کے علاقے میں بیٹی انیکا کو روٹی ٹھیک نہ بنانے پر قتل کرنے کا الزام تھا۔ 2016 میں سیشن کورٹ کی جانب سے بیٹی انیقہ کو قتل کے الزام میں اسکے باپ خالد کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.