Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ سے 140 ملین پاونڈ وصول ہونے پر معاون خصوصی شہزاد اکبر کی وضاحت

شائع 06 دسمبر 2019 11:47am

اسلام آباد: برطانیہ سے 140 ملین پاونڈ وصول ہوگئے، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے وضاحت کی کہ رقم اسٹیٹ بینک میں ٹرانسفرکی گئی جو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی وفاق نے عدالت عظمیٰ سے رقم فلاح وبہبود میں استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی 190ملین پاونڈ کی پاکستان کو حوالے کرنے سے متعلق ٹوئٹر پروضاحت کی، شہزاد اکبرنے کہاکہ این سی اے اورملک ریاض فیملی کے درمیان معاہدہ کے تحت 140ملین پاونڈ پاکستان کو وصول ہوگئے، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ٹرانسفر کردی گئی ہے، یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایاکہ این سی اے نے ملک ریاض فیملی کے9 جائیدادیں ضبط کیں تھیں جس کے بعد این سی اے کے درمیان معاہدہ ہوا، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے تحت ملک ریاض کی جائیدادوں پرعائد پابندی ہٹائیں، معاہدے کے مطابق ملک ریاض نے ہائیڈ پارک بیچی اور رقم پاکستان منتقل کی گئی۔

شہزاد اکبر نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ رقم وفاق کے حوالے کی جائے جو فلاح وبہبود کے کاموں میں استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان نے برطانوی سمیت کئی ممالک سے اہم معاہدے کیے ہیں جن کے تحت مزید بھاری رقوم پاکستان منتقل ہونگی۔