Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ڈیزل پر45 روپے اور پٹرول پر35 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے'

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2019 01:50pm

اسلام آباد: ڈیزل پر45 روپے اور پٹرول پر35 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ایک سال میں نے ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 25 کروڑ وصول کیے۔ 17 بار قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا 6 بار اضافہ جبکہ 11 مرتبہ کمی کی گئی۔

موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 17 بار ردو بدل کیا، قیمتوں میں چھ بار اضافہ اور11 بار کمی کی گئی۔ قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی تفصیلات بھی بتائیں گئیں۔

ڈیزل پر45 روپے75 پیسے، پٹرول پر35 روپے،مٹی کے تیل پر20 روپے اورلائٹ ڈیزل پر14روپے 98 پیسے فی لیٹرٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں عوام سے 206 ارب 28 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

تحریری جواب میں یہ بھی بتایاکہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے۔