Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان

شائع 05 دسمبر 2019 05:38pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کردیا گیا۔  امریکی اسپیکر اسمبلی نینسی پلوسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔

 امریکی اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیلئے الزامات کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ اسپیکر نے اس حوالے سے نکات تحریر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت بھی کردی ہے۔

مواخذے کے حوالے سے صدرٹرمپ کے رفقا اور حکومتی اہلکاروں سے بھی باز پرس کی گئی ہے، صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے کیو کی امداد روک کر ذاتی مفاد کو پورا کرنیکی کوشش کی ہے۔

مواخذے کے اعلان کے بعد کمیٹی مواخذے کے مسودے کو ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریگی اور اگر اسکو سادہ اکثریت سے منظور کرلیا جاتا ہے تو صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی راہ ہموار ہوجائیگی اور پھر ٹرمپ کو عہدے سے  بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔