چین میں پاکستانی دلہنوں کی فروخت کی تردید
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے پاکستانی دلہنوں کی چین میں فروخت کی تردید کردی۔
ترجمان چینی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر کوئی تنظیم یا فرد بین شادیوں کے پس پردہ پاکستان میں کوئی جرم کرتا ہے تو بیجنگ پاکستان کی جانب سے قوانین کے مطابق ان کخلاف کریک ڈاؤن کا حامی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ جدوجہد کے تحت غیر قانونی شادیوں کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں روک دیا ہے۔
انہوں نے تردید کی کہ چینی مردوں کے ساتھ شادی کرنیوالی خواتین کے ساتھ اعضاء کی فروخت یا پھر جسم فروشی کا واقعہ ہوا ہے کیونکہ اس معاملے کی تحقیقات بھی کی جاچکی ہیں۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے 629 پاکستانی لڑکیوں کو دلہن کے طور پر چین میں فروخت کی خبر شائع کی تھی اس حوالے سے چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ میڈیا رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے ،اور یہ وہی پرانی رپورٹس ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
Comments are closed on this story.