Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کا 5100 کشمیریوں کی گرفتاری کا اعتراف

شائع 05 دسمبر 2019 02:39pm

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر سے پانچ ہزار ایک سو سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لینے کا اعتراف کرلیا۔ ان افراد کو پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

تاہم ایک اندازے کے مطابق اب تک مودی سرکار نے حریت رہنماوں، سیاسی کارکنوں ، نوجوانوں سمیت تیرہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے ، سیکڑوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر جی کشن ریڈی نے اپنے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سیاسی کارکنان اورحریت رہنما بھی شامل ہیں ۔

حراست میں لیے گئے کشمیریوں کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بھارتی وزیر کشن نے کہا کہ دوسو چونتیس کشمیریوں کو اتر پردیش اور ستائیس کو ہریانہ کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ہزار دو سو اڑتالیس کشمیریوں کو وادی کی جیلوں میں ہی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر میں مودی سرکار کا لاک ڈاون ایک سو تئیس ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور وادی میں لوگوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کشمیریوں کے ایک سو بیس روز سے زائد واٹس ایپ اکاونٹس ان ایکٹیو رہنے پر بند کردیئے گئے ہیں ۔