Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر پر نوک جھونک کے بعد شعیب اختر اور علی ظفر کا میدان میں سامنا

شائع 05 دسمبر 2019 02:48pm

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور گلوکار علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو چیلنج کے بعد دونوں کا میدان میں ٹکراؤ ہوا۔

ٹوئٹر پر نوک جھونک کے بعد اسٹارز کا میدان میں آمنا سامنا ہوا تو شعیب اختر چیلنج ہار گئے، علی ظفر کی گیند کو ٹچ ہی نہ کرسکے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے بدلہ لیا اور علی ظفر کو تیز یارکر پر بولڈ کردیا۔ مقابلے کے بعد ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ وہ یارکر ہے جس سے بڑے بڑے برج الٹے ہیں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی ظفر اور شعیب اختر کے دوران ٹوئٹر پر مقابلے کا فیصلہ ہوا تھا جس میں سب سے پہلے راولپنڈی ایکسپریس نے علی ظفر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو'۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے لکھا تھا کہ 'سنا ہے بڑی بولنگ کرواتے ہیں آپ'۔

اس کے بعد شعیب اختر نے ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'تو وقت اور جگہ بتا، اور پھر ایک گیند چھو کر دِکھا'۔

علی ظفر نے اس ٹویٹ کے جواب میں میدان میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'میدان میں انتظار کررہا ہوں، ایک گیند میں بھی کرواؤں گا۔ 172 میل فی گھنٹہ'۔

راولپنڈی ایکسپریس نے پھر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'پریکٹس کرلے راک اسٹار، ملتے ہیں'۔

بعدازاں شعیب اختر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اسٹارز کو مستی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے لکھا کہ آج کا دن میں نے آرٹسٹ اور قوم کے فخر علی ظفر کے ساتھ گزارا۔