Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

جی 8 تھِن کیو: نئے فلیگ شپ فون نے "ٹچ ٹیکنالوجی" کی چھٹی کروادی

شائع 05 دسمبر 2019 06:09am
سائنس

جنوبی کورین کمپنی ایل جی کے نئے فلیگ شپ فون "جی 8 تھِن کیو" اس کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہونے والا ہے۔

کچھ دن پہلے ایل جی نے تصدیق کی تھی کہ جی 8 کے فرنٹ کیمرے میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جو چہرہ شناخت کرنے والی تھری ڈی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی آئی فون ایکس یا آئی فون ایکس ایس میں موجود ہے۔

ایل جی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ یہ ایسا فون ہوگا جس میں فیچرز استعمال کرنے کے لیے ٹچ اسکرین کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ "جیسچر کنٹرول" دیا جائے گا جو روایتی ٹچ کی جگہ لے گا یا کم از کم کئی فیچرز اس پر کام کریں گے۔

جیسچر کنٹرول میں آپ فون کی اسکرین سے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے اپنی پسند کے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔ ایک لیک میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ایل جی "جی 8" میں سیکنڈری ڈسپلے بھی دیا جارہا ہے یعنی اس میں آگے کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے اسکرین دیئے جانے کا امکان ہے۔

چونکہ یہ ایل جی کا سب سے زیادہ جدید فون ہوگا تو اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوگی۔ ایک لیک کے مطابق اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 904 ڈالرز کا ہوگا۔ اگر یہ قیمت درست ہے تو بھی یہ آئی فون ایکس ایس کے مقابلے میں سستا ہی ہے جس کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔