Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایس آئی کا مارخور والا لوگو کس نے ڈیزائن کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

شائع 05 دسمبر 2019 05:21am

اسلام آباد: پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا علامتی نشان  مارخور معروف کریٹو ڈیزائنر شہزاد نواز نے بنایا ہے۔

ایڈایشیاء 2019 میں سب سے زایدہ دلچسپ گفتگو ملک کے دو معروف ترین کریٹو ڈیزائنرز شہزاد نواز اور فراز مقصود حامدی کے درمیان ہوئی۔

ایڈ ایشیاء 2019 کے چئیرمین سرمد علی نے انہیں پاکستان کے سب سے بہترین ڈیزائنرز کے طور پر متعارف کروایا۔

شہزاد نواز اور فراز مقصود حامدی دونوں نے مارخور کا لوگو ڈیزائن کیا۔ شہزاد کا ڈیزائن کیا گیا لوگو آئی ایس آئی اپنا چکی تھی، جبکہ فراز کو ڈیزائن کیا گیا لوگو پی آئی اے کے جہازوں پر استعمال کیا گیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس پر پابندی عائد کردی۔

گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے بتایا کہ سی آئی اے ، موساد، ایم آئی 6 کو دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ بھی برانڈ ہیں، اس سے خیال آیا کہ آئی ایس آئی کا بھی چہرہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے مارخور کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ پاکستان کا قومی جانور ہے، مارخور زہریلے سمجھے جانیوالے سانپ تک کو کھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارخور آئی ایس آئی کی مقابل بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی موت کی پیشگوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر میں امیج پروجیکشن انتہائی ضروری ہے۔