وزیراعظم عمران خان آج ”ڈیجیٹل پاکستان “مہم کاآغازکریں گے
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کوکاغذوں سے پاک کرنےکا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان آج ”ڈیجیٹل پاکستان “مہم کاآغازکریں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کوکاغذوں سے پاک کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج”ڈیجیٹل پاکستان “مہم کاآغازکریں گے،مہم کےتحت حکومتی اداروں کوکاغذوں سے پاک(پیپرلیس) بنایاجائےگا۔
سرکاری اداروں کےدرمیان خط وکتابت ڈیجیٹل کردی جائےگی، ڈیجیٹل پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نےاگست میں وزارت آئی ٹی کو یہ ٹاسک سونپا تھا،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس منصوبےپر3ماہ میں کام مکمل کیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.