افغانستان :داعش کیخلاف کامیاب کارروائیاں ، امریکا کا طالبان کے کردار کا اعتراف
امریکا نے افغانستان میں داعش کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی پر طالبان کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ داعش خراساں کے کئی لڑاکوں نے ہتھیار ڈا ل دیئے ہیں ۔ انہوں نے اسکو داعش کیخلاف اہم پیشرفت بھی قرار دیا۔
The recent campaign in Nangarhar is one example. Effective operations by US/Coalition & Afghan security forces, as well as the Taliban, led to ISIS-K losing territory & fighters. Hundreds surrendered. ISIS-K hasn’t been eliminated but this is real progress.
— U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad (@US4AfghanPeace) December 3, 2019
امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ داعش کو افغانستان میں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور یہ کامیابی امریکی اور افغان فورسز کے علاوہ طالبان کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران کئی داعش جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ابھی اسکا ادھر سے مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اسکے باوجود حالیہ کامیابی داعش کیخلاف بڑی پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ افغانستان کے دوران طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.