Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کیلئے تیار

شائع 04 دسمبر 2019 02:29pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کا مکی آرتھر سے دوسال کا معاہدہ ہوگیا۔

ان کا پہلا امتحان رواں ماہ پاکستان کیخلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز ہے، گرانٹ فلاور محدود فارمیٹ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کےباعث پی سی بی نے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تھی اور انہیں پورے کوچنگ اسٹاف سمیت فارغ کردیا تھا۔