Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے تیسرے روز مزید 4 گولڈ میڈلز جیت لئے

شائع 04 دسمبر 2019 02:14pm

تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے تیسرے روز مزید 4 گولڈ میڈلز جیت لئے، کراٹے ٹیم نے مجموعی طور پر 6 گولڈ، 8 سلور اور 5 برونز میڈل اپنے نام کئے۔

نیپال میں تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کےگولڈ میڈلز کی تعداد 10 ہوگئی، کراٹے کی مائنس 50 کلوگرام کٹیگری میں نعمان احمد نے طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔

مینز اور ویمنز کومیتے ٹیم نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان نے کراٹے ایونٹ میں 6 گولڈ، 8 سلور اور 5 برونز میڈل جیتے۔

مردوں کی 200 میٹر ریس میں محمد عزیر نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل سینے پر سجایا، خواتین کی 200 میٹر ریس میں نجمہ پروین نے چاندی اور ڈسکس تھرو میں شام الحق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ٹینس فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔