Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے 7 دسمبر کو ٹیم کے اعلان کا امکان

شائع 04 دسمبر 2019 01:55pm

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا، آج رات لاہور پہنچے گی۔

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو کئے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کینگروز کے دیس سے روانہ ہوگئی، براستہ دبئی آج رات لاہور پہنچے گی۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے، پاکستان کا اگلا اسائنمنٹ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز ہے۔

دوٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو متوقع ہے، سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

سری لنکن ٹیم 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔