Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

شائع 04 دسمبر 2019 12:50pm

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

-11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

-19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

میچ آفیشلز:

پہلا ٹیسٹ میچ11تا15دسمبر: مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل برو(آن فیلڈ امپائر)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری)

‏دوسرا ٹیسٹ میچ19تا23دسمبر: بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن(آن فیلڈ امپائر)، گریگری بریتھ ویٹ (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر) اور جیف کرو (میچ ریفری)