Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

شائع 04 دسمبر 2019 12:32pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین بیٹسمینوں اور بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم کا تیرہواں اور اسد شفیق کا بائیسواں نمبر ہے۔

پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ انگلینڈ سیریز کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین بیٹسمین اوربولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، بابراعظم رینکنگ میں بہتری کے بعد تیرہویں نمبر پر آگئے، اسد شفیق کی بائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز میں محمد عباس تنزلی کے بعد اٹھارویں نمبر پر چلے گئے، یاسر شاہ تنزلی کے بعد بائیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت یاسر شاہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں سولہویں نمبر پر آگئے، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی تھی اور ان ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے۔