واٹس ایپ میں پوشیدہ حیرت انگیز فیچر
واٹس ایپ میں صارفین کے لیے بے شمار فیچرز موجود ہیں، لیکن اس میں ایک فیچر ایسا بھی ہے جسے شاید ہی کوئی جانتا ہو۔
اس فیچر سے آپ جان سکیں گے کہ واٹس پر آپ سب سے زیادہ کس سے بات کرتے ہیں۔
یہ فیچر صارفین کو اپنے سب سے زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار سے آگاہ کرتا ہے۔
ذیل میں دکھائے گئے طریقہ کار سے آپ جان سکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ سب سے زیادہ بات کس سے کرتے ہیں۔
٭ آپ سب سے پہلے "واٹس ایپ سیٹنگ" کے آپشن پر جائیے۔
٭ اس کے بعد "ڈیٹا اینڈ اسٹوریج" پر کلک کیجیے۔
٭ ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔
٭ سب سے زیادہ سائز والی فائل کا مطلب ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔
اس فہرست کو دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ واٹس ایپ پر چیٹنگ میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.