Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا یہ آدمی میجر جنرل آصف غفور ہی ہیں؟ 2005 میں وہاں کیا ہوا؟

اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2019 05:41am

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر گھوم رہی ہے جس میں انہیں ایک میچ کے دوران پاکستان کے لیے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور 2005 میں پاک فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف زعیم احسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2005 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں آصف غفور کو پلے کارڈ ہاتھ میں اٹھائے پاکستان کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

زعیم نے جنرل آصف غفور سے سوال پوچھا کہ کیا تصویر میں نظر آنے والی شخصیت آپ ہی ہیں؟

ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ یہ میچ دیکھنے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت وہ پاک فوج میں میجر تھے اور 2005 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے گئے تھے۔

ذیل میں ہم 2005 کے اس میچ کی ہائی لائٹس پر مبنی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، اس کے شروع میں ہی آپ میجر جنرل آصف غفور کو دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو کے 01 منٹ 59 سیکنڈ پر سلمان بٹ کے لگائے گئے چوکے پر آپ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو کہ اس وقت میجر تھے کو چوکے کا پلے کارڈ لہراتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔