Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑا بیٹے انتقال کرگئے

شائع 04 دسمبر 2019 04:51am

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریاض کے شاہی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ متعب کا انتقال پیر کے روز ہوا تھا، ان کی نماز جنازہ منگل کو بیت اللہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت ریاض روانہ کردی گئی۔

ریاض میں شاہ سلمان نے اپنے بھائی کی میت وصول کی اور بعد ازاں ان کی تدفین کردی گئی۔

خیال رہے کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑے تھے، ان کی عمر 93 برس تھی۔

انہوں نے 1958 سے 1961 تک مکہ مکرمہ کے گورنر کے طور پر فرائض سرانجام دیے ، انہیں 1980 میں میونسپل اینڈ رورل افیئرز کا وزیر مقرر کیا گیا تھا جس پر وہ 2009 تک خدمات سرانجام دیتے رہے تھے۔