Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

دادو: سنگسار ہونیوالی بچی گل سما کی قبر کشائی آج ہوگی

شائع 03 دسمبر 2019 07:35pm

دادو میں سنگسار کی جانے والی دس سالہ بچی گل سما کی قبر کشائی آج ہوگی۔

دادو میں سنگسار کی جانے والی دس سالہ بچی گل سما کے معامے پرعدالتی حکم کے بعد کمیٹی قائم کردی گئی۔  گل سما کی قبر کشائی آج ہوگی جس کے بعد پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔

 پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی قتل کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔

 دنیا نے گل سما پرظلم کا پہاڑ ڈھایا۔ توچھوٹی گڑیازمین کی گودمیں جاسوئی۔

 دس سالہ بچی کو انصاف دلانے کیلیے۔ کئی دن بعد قانون حرکت میں آیا ہے۔

 عدالتی حکم کے بعد کمیٹی قائم تشکیل دے دی گئی ہے اور میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیاگیا۔ آج گُل سما کی قبرکشائی ہوگی۔ جس کےبعدپوسٹ مارٹم کیاجائےگا۔ تاہم پولیس اب تک حقیقت سے لاعلم ہے۔