Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاشانہ اسکینڈل، سابق سرپرست افشاں کی عدالت سے امید

شائع 03 دسمبر 2019 07:30pm

دارالامان کاشانہ کی سابق سرپرست افشاں نے عدالت سے امید باندھ لی۔

دارالامان کی بچیوں کے لیے آواز اٹھانے والی کاشانہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی مشکلات کم نہیں ہوپارہیں۔

وہ  کہتی ہیں کہ یتیم لڑکیوں کے حوالے سے اپنے ادارے سمیت ہر جگہ شکایت درج کروائی مگر کہیں سے شنوائی نہ ہوئی۔ اب صرف عدالت سے ہی انصاف کی امید ہے۔

افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ ہر  ادارے میں شکایت کی، کسی نے بات نہ سنی،  وزیراعظم پورٹل پرشکایت درج کرائی،شنوائی نہیں ہوئی۔

افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ  ہرجگہ شکایت کی مگرکچھ حاصل نہ ہوا، میرامسئلہ نہیں، اُن تمام یتیم لڑکیوں کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عدالت سے ہی انصاف کی امیدہے۔