Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی کا نیٹو کی مخالفت کا اشارہ

شائع 03 دسمبر 2019 05:17pm

ترکی نے نیٹو کی مخالفت کرنے کا اشارہ دے دیا ۔ نیٹو کا سربراہی اجلاس لندن میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔

اجلاس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے نیٹو سے اپنا مطالبہ ماننے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انقرہ مخالف گروپوں کو بھی دہشتگرد مانے ۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ وہ دہشت گردی کیخلاف نیٹو کی غیر مشروط حمایت کی امید کرتے ہیں ۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی دہشت گرد گروپوں سے نبرد آزما ہے ، اور نیٹو بھی ان گروپوں کو دہشتگرد مانے۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو انقرہ بالٹک ریاستوں کے تحفظ کے نیٹو حکمت عملی کی مخالفت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں بالٹک ریاستوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ،بالٹک ریاستوں میں ایسٹونیا ، لٹویا، لتھوانیا آتا ہے۔