Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے'

شائع 03 دسمبر 2019 04:35pm

اسکارلٹ جانسن کا شمار ہالی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ریان رونلڈس سے پہلی شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے کئی راز افشا کردیئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی ایسی عمر میں کی جب انہیں اس بات کا ٹھیک طرح سے احساس بھی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے ریان رونلڈس سے 3 سال تک قائم رہنے والی شادی کو محبت کا نشہ قرار دیا۔

Ryan Reynolds and Scarlett Johansson in the audience at the 64th Annual Tony Awards

ان کی شادی سنہ 2008 میں 23 برس کی عمر میں کینیڈین نژاد ہالی وڈ اداکار ریان رونلڈس سے ہوئی جبکہ 2011 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی 2014 میں رومین ڈوریک سے کی جو ایک معروف صحافی ہیں تاہم 2017 میں اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا۔

Image result for scarlett johansson and romain dauriac wedding

اداکارہ کے پہلے شوہر ریان رونلڈس نے بلیک لائیولی کو اپنا جیون ساتھی بنایا جن سے ان کے تین بچے ہیں جبکہ اسکارلٹ جانسن نے بھی حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست کالن جوسٹ سے منگنی کرلی ہے۔

Image result for scarlett johansson and colin jost

اسکارلٹ کا کہنا ہے کہ پہلی اور دوسری شادی میں ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ شادی اور خاندان کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہیں۔