Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈلز جیت لئے

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2019 03:33pm

ساؤتھ ایشین گیمز کے دوسرے روز پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈلز جیت لئے۔ شوٹنگ میں 2 اور کراٹے میں سعدی عباس نے ایک گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا، ٹینس ٹیم کل گولڈ میڈل میچ میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

نیپال میں 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی۔ کراٹے کی مائنس 75 کلوگرام کیٹگری میں سعدی عباس نے سونے کا تمغہ سینے پر سجایا۔

خلیل اختر، جی ایم بشیر اور مقبول حسین پر مشتمل ٹیم نے شوٹنگ کے سینٹر فائر پسٹل ایونٹ میں طلائی تمغہ لینے میں کامیاب رہی۔

تھری بائے ففٹی رائفل ٹیم شوٹنگ میں بھی گولڈ میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔ غفران، ذیشان اور عاکف نے میدان مارا۔

والی بال میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی، سلور میڈل حاصل ہوا۔ ٹینس میں پاکستان ٹیم بھوٹان کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔